Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 389|Reply: 0

اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے، ترکیے کا کشیدگی بڑھنے کا انتباہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-24 18:05:05 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے جو خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ’این ٹی وی‘ کو انٹرویو کے دوران حاقان فدان نے کہا کہ امید ہے اسرائیل کوئی اور راستہ اختیار کرے گا تاہم حقیقت یہ ہے کہ خاص طور پر اسرائیل ایران پر حملے کے لیے حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔  

انہوں نے واضح کیا کہ یہ اِن کا یہ اندازہ زیادہ تر اسرائیل کے حوالے سے ہے نہ کہ امریکا کے۔

وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے مزید کہا کہ حالیہ دورۂ تہران کے دوران اُنہوں نے ایرانی قیادت کو بطور دوست اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوست کڑوا سچ بھی کہہ سکتا ہے۔   
ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا

حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔   

اس بیان سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا تھا کہ ترکیہ ایران میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے اور ہمسایہ ملک کے امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔

دوسری جانب ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ایران اپنے دشمنوں کی جانب سے کسی بھی حملے کو ’مکمل جنگ‘ تصور کرے گا۔  

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امریکی فوجی سرگرمیوں کے پیش نظر ایران ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی قسم کے حملوں کا، چاہے وہ محدود ہو یا وسیع، سخت جواب دیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:36 GMT+5 , Processed in 0.046039 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list