Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 140|Reply: 0

حِبا بخاری کیساتھ مجھے پہلے بھی بہت پسند کیا گیا: دانش تیمور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-24 21:57:55 | Show all posts |Read mode
  —تصاویر بشکریہ رپورٹر

فلم اور ٹی وی ڈراموں کے سپر اسٹار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ عصرِ حاضر میں پاکستان ٹیلی ویژن ڈرامہ شہرت اور مقبولیت کے آسمان کو چُھو رہا ہے، میری نئی ڈرامہ سیریل ’ہمراہی‘ لندن، ترکیہ اور اسلام آباد کی دل کش لوکیشن پر فلمائی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار دانش تیمور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔  

ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی اسکرین پر رومانس کے ساتھ ایکشن بھی دکھائی دے گا، ناظرین مجھے زندگی کے یادگار کردار میں دیکھیں گے، میری بیگم عائزہ خان میری کامیابی پر بے انتہا خوش ہوتی ہیں اور جب ان کا ڈرامہ سپر ہٹ ہوتا ہے تو میں بھی دل و جان سے انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔   

اداکار نے کہا کہ 2025ء کی طرح 2026ء بھی میرے لیے یادگار پروجیکٹ لے کر آ رہا ہے، میں سوشل میڈیا سے زیادہ اپنے کام پر فوکس کرتا ہوں، ’جیو‘ سے میری نئی ڈرامہ سیریل ’ہمراہی‘ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی، کیونکہ حِبا بخاری کے ساتھ مجھے ناظرین نے پہلے بھی پسند کیا ہے۔

خوش گفتار، خوش لباس اور لاجواب اداکار دانش تیمور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے ڈراموں کے ساتھ دو چار فلموں میں بھی کام کیا ہے، فلم ’رانگ نمبر‘ میں میری اداکاری کو فلم بینوں نے بہت سراہا تھا اور اب فلم کے حوالے سے ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں، جیسے ہی مجھے ڈائریکٹر کی جانب سے جاندار کردار اور مختلف اسکرپٹس کی پیشکش ہو گی، میں اپنے مداحوں کو سنیما اسکرین پر نظر آؤں گا۔

منجھے ہوئے اداکار دانش تیمور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں بابر جاوید کو کافی عرصے سے کہہ رہا تھا کہ ایک ڈرامہ ہمیں ایک ساتھ کرنا ہے، اب کئی برس بعد ہم لوگ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔   

رومانس سے بھرپور شاہ کار ڈرامہ سیریل ’ہمراہی‘ کے ڈائریکٹر معروف ہدایت کار بابر جاوید ہیں، جبکہ اسے تحریر زنجبیل عاصم نے کیا ہے، زنجبیل عاصم نے محبت، شدت اور احساسات کی دنیا کو نہایت عمدگی سے لفظوں کا روپ دیا ہے۔

’جیو‘ اور بابر جاوید کی مشترکہ پیشکش ’ہمراہی‘ ایک رومانس بھری کہانی ہے، جو ناظرین کو رومانس کے جذبوں کی نئی دنیا سے روشناس کروائے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ حِبا بخاری اور دانش تیمور کی مقبول آن اسکرین جوڑی نے ’جاں نثار‘ اور ’دیوانگی‘ جیسے بلاک بسٹر ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔   

ان کی جوڑی کو 2019ء کی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں پہلی بار سراہا گیا، جبکہ 2024ء میں نشر ہونے والا ڈرامہ ’جاں نثار‘ یوٹیوب پر اربوں ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم کر چکا ہے، جس میں دانش ’نوشیرواں‘ اور حبا ’دُعا‘ کے روپ میں نظر آئیں۔

حِبا بخاری اور دانش تیمور کی شاندار اداکاری اور بہترین کیمسٹری نے انہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں شامل کر دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:33 GMT+5 , Processed in 0.049244 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list