Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 705|Reply: 0

ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-24 21:57:56 | Show all posts |Read mode
  
محسن نقوی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ یہ فیصلہ حکومت کرے گی، حتمی فیصلے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آمد کے منتظر ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی کے نہیں حکومت کے تابع ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ حکومت کرے گی، وہی کریں گے جو حکومت کہے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:33 GMT+5 , Processed in 0.049280 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list