Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 748|Reply: 0

بنگلادیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی کا باضابطہ اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-25 00:33:57 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو لے لیا گیا ہے۔   
ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔   

باضابطہ اعلان میں آئی سی سی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا اور اپنے میچز سری لنکا منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 3 ہفتے سے زائد کے دورانیے میں اس معاملے پر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی سی سی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور اُن کے تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا۔   
ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے بنگلادیش کو اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا بتادیا، ذرائع

بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے۔   

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے بی سی بی سے تمام پوائنٹس شیئر کئے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پلیٹ فارم سے بنگلادیش بورڈ کو یقین دہانیاں بھی کرائیں۔

اعلامیے میں کہا کہ بدھ کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بنگلا دیش کو 24 گھنٹوں میں تصدیق کرنے کا کہا گیا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بی سی بی کی جانب سے کوئی تصدیق ڈیڈ لائن کے دوران موصول نہیں ہوئی، طریقہ کار کے مطابق متبادل ٹیم کا فیصلہ کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ ابتدا میں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ اس وقت اسکاٹ لینڈ کی رینکنگ 14ویں نمبر پر ہے، اور وہ ٹورنامنٹ میں پہلے ہی شامل سات ٹیموں نمیبیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، امریکا، کینیڈا، عمان اور اٹلی سے بہتر پوزیشن پر ہے۔
  بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے


لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:37 GMT+5 , Processed in 0.047158 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list