Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 455|Reply: 0

چین کی بلیک پرل اسٹرابیری نے تہلکہ مچا دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-25 01:52:28 | Show all posts |Read mode
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جاپان کی مہنگی ترین سفید اسٹرابیری وائٹ جیول کے بعد اب چین نے پھلوں کی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے، اس کی گہرے جامنی اور تقریباً سیاہ رنگ کی نایاب بلیک پرل اسٹرابیریز نے ایک نیا جنون و جوش پیدا کر دیا ہے جو اپنی منفرد شکل، مٹھاس اور ذائقے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے ذائقوں کے شوقین اس اسٹرابیری کو چکھنے کے لیے 45 ڈالرز فی پاؤنڈ (تقریباً 12 ہزار پاکستانی روپے) تک ادا کر رہے ہیں۔

چین نے بلیک پرل کے ذریعے اسٹرابیری مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے، ان اسٹرابیریز کی ان کی غیر معمولی مہنگی قیمت کے باعث ایک بڑے برانڈ ہرمیز سے بھی مماثلت کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز عام اقسام کے مقابلے میں کہیں زیادہ میٹھی ہوتی ہیں، تاہم ان کی بلند قیمت کی ایک بڑی وجہ ان کی کمیابی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • جاپان، نایاب سفید اسٹرابریز کی قیمت ایک ہزار روپے  




ہانگژو اور چنگ ڈاؤ کے اسٹرابیری کے کاشت کاروں کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز کی کاشت نہایت مشکل ہے اور ان کی پیداوار عام اسٹرابیریز کے مقابلے میں خاصی کم ہوتی ہے۔

حالیہ دنوں میں بلیک پرل اسٹرابیریز چین میں وائرل ہو چکی ہیں، جس کے بعد ان کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم فی پھل 6 ڈالرز تک قیمت ہونے کے باوجود کئی کاشت کار اس کی کاشت کے رجحان کو اپنانے سے گریزاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مشکل کاشت اور کم پیداوار کے باعث معاشی فائدہ محدود ہے۔

چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کے کالج آف ہارٹیکلچر کی پروفیسر لی بنگ بنگ کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز کا گہرا جامنی یا سیاہ رنگ ان میں موجود انتھوسیانن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہوتا ہے، انتھوسیانن قدرتی رنگ پر مشتمل طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں، جو بلیوبیری اور جامنی بند گوبھی جیسی دیگر گہرے رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

اگرچہ بلیک پرل اسٹرابیریز فی الحال سوشل میڈیا اور کمیابی کے باعث ایک فیشن یا رجحان سمجھی جا رہی ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق ان کا ذائقہ واقعی شاندار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کاشت کار ان کی پیداوار اور کاشت کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ اسٹرابیریز مستقبل میں چین میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی عام ہو سکتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:33 GMT+5 , Processed in 0.046011 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list