Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 77|Reply: 0

پرکاش راج کی بھارتی سنیما اور بالی ووڈ پر تنقید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206063
Post time 2026-1-26 02:34:13 | Show all posts |Read mode
  پرکاش راج—فائل فوٹو

معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستدان پرکاش راج نے بالی ووڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سنیما اپنی جڑوں سے کٹ چکا ہے، سب کچھ پلاسٹک جیسا لگتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ یافتہ اداکار پرکاش راج نے بالی ووڈ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بھارتی سنیما اپنی اصل شناخت اور جڑوں سے دور ہو چکا ہے، جبکہ ملیالم اور تامل انڈسٹری اس وقت اچھی اور بامعنی فلمیں بنا رہی ہیں۔

پرکاش راج جو سنگھم، دبنگ 2 اور وانٹڈ جیسی کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا کیرالہ لٹریچر فیسٹیول کے دوران اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مین اسٹریم ہندی سنیما بتدریج مصنوعی اور صرف پیسے پر مبنی ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • بی جے پی کے ناقد اداکار پرکاش راج منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب  




پرکاش راج کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مجھے لگتا ہے کہ ملیالم اور تامل فلم انڈسٹری بہت اچھی فلمیں بنا رہی ہیں، دوسری طرف بالی ووڈ انڈسٹری کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، سب کچھ خوبصورت اور شاندار دکھائی دیتا ہے، مگر پلاسٹک جیسا، بالکل مادام تساؤ میوزیم کی طرح کا لگتا ہے، جنوبی سنیما کے پاس اب بھی کہانیاں ہیں، تامل فلم انڈسٹری کے نوجوان ہدایت کار دلت مسائل پر بات کر رہے ہیں اور یہ بات بہت امید دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بمبئی کی فلم انڈسٹری نے صرف ملٹی پلیکس کے لیے فلمیں بنائیں جو بہت پیاری، ہلکی پھلکی تھیں کیونکہ وہ چل رہی تھیں، پھر وہ پیج تھری کلچر میں چلے گئے اور اس کے ساتھ ہی دیہی راجستھان اور بہار سے ان کا رابطہ ختم ہو گیا، آج سب کچھ پیسے اور دکھاوے کے گرد گھومتا ہے، ریلز، پیج تھری کوریج اور شور شرابے والی تشہیر کے اس عمل سے مجھے لگتا ہے کہ انڈسٹری نے فلم بینوں سے اپنا تعلق کھو دیا ہے۔

واضح رہے کہ پرکاش راج کو حال ہی میں ہندی فلم ’تیرے عشق میں‘ میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے دھنوش کے والد کا کردار ادا کیا، وہ جلد سیاسی ایکشن ڈراما ’جنا نائگن‘ میں نظر آئیں گے، جو اداکار وجے کی بطور اداکار آخری فلم ہو گی۔

یہ فلم اسی ماہ ریلیز ہونا تھی، تاہم سینسر کے مسائل کے باعث اس کی ریلیز مؤخر کر دی گئی، جبکہ نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:52 GMT+5 , Processed in 0.046604 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list