Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 379|Reply: 0

ایران: پرتشدد مظاہروں میں ہلاک شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے، وزارت صحت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206063
Post time 2026-1-26 16:52:27 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 8 اور 9 جنوری کو پُرتشدد مظاہروں میں ایران کی سڑکوں پر 30 ہزار سے زائد لوگ مارے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے دو اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہروں پر شدید فائرنگ کی، اس دوران لاشیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئی تھیں۔   
حالیہ مظاہروں کے دوران 3,117 افراد جاں بحق ہوئے: ایران

ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ شام جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 1 سو 17 افراد جان بحق ہوئے۔   

ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ لاشیں اٹھانے کے لیے ریاست کے پاس باڈی بیگز کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا تھا، 8 اور 9 جنوری کو لاشیں اٹھانے کے لیے بڑے ٹریلرز کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران میں 5 ہزار 459 اموات کی تصدیق کی اور مزید 17 ہزار 31 افراد سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:52 GMT+5 , Processed in 0.046196 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list