Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 56|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دیدی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206063
Post time 2026-2-12 15:41:20 | Show all posts |Read mode
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا کی ٹیم  162 رنز کے تعاقب میں 20مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا سکی۔



امریکا کی جانب سے شُبھم رنجانے 37رنز بنا کرنمایاں رہے۔ سنجے کرشنامورتی 37 ، ملند کمار 34، محمد محسن 8، آندرے گوس 6، سیتیجا مُکاملا 2  جبکہ کپتان مونانک پٹیل اور ہرمیت سنگھ 0، 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ورون چکرورتی نے 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں   

بھارتی بلے باز پاکستانی نژادامریکی فاسٹ بولر کے آگے بے بس



اس سے قبل امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادو نے ناقابلِ شکست 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ تلک ورما 25، ایشان کشن 20، اکشر پٹیل 14، رنکو سنگھ 6، ہاردک پانڈیا 5، ارشدیپ سنگھ 4 جبکہ ابھیشیک شرما اور شیوم ڈوبے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وائک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرمیت سنگھ نے 2 جبکہ محمد محسن اور علی خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:51 GMT+5 , Processed in 0.044715 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list