Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 893|Reply: 0

نیروبی برڈمین، بے گھر پرندوں کا محافظ نوجوان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 15:48:09 | Show all posts |Read mode
  

نیروبی برڈمین یا کینیا کے بے گھر پرندوں کا محافظ دراصل ایک 27 سالہ نوجوان ہے جو خود بھی بے گھر ہے، کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی سڑکوں پر دن گزارنے والا یہ نوجوان زخمی پرندوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ نیروبی کے برڈمین کے نام سے مشہور ہے۔

راجرز اولو مگوٹا عام نوجوانوں جیسا نہیں، وہ نیروبی کی سڑکوں پر اپنے سر اور کاندھوں پر شکاری پرندے لیے گھومتا ہے اور اپنا زیادہ تر وقت ان کی دیکھ بھال میں صرف کرتا ہے۔ تاکہ پرندے تندرست ہونے کے بعد دوبارہ جنگل میں واپس جانے کے قابل ہو جائیں۔ کچھ پرندے تو اس سے اسقدر مانوس ہو جاتے ہیں کہ اسے چھوڑ کر جانا ہی نہیں چاہتے۔ جس پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ جو تھوڑا بہت کھانا اسے میسر آ جائے وہ خوشی خوشی انکے ساتھ بانٹ لیتا ہے۔

پہلی بار دنیا کی توجہ اس کی جانب 2025 میں نیروبی میں بڑے پیمانے پر احتجاج  کے دوران مبذول ہوئی۔ نیروبی میں ہزاروں نوجوان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو راجرز نے بھی انکے ساتھ شامل ہوگیا۔

اس کی ظاہری حالت نے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہدف بھی بنایا، جو اسے مظاہرین کا رہنما سمجھے اور اس پر تشدد کیا۔ لیکن اس تشدد کے مثبت پہلو بھی سامنے آئے، کیونکہ اس کی اور اس کے پرندوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور وہ کسی حد تک ایک علامت بن گیا۔

راجرز اکثر لیک ناکورو نیشنل پارک جاتا ہے تاکہ فلیمنگوز، اسٹورکس، چیل اور بے شمار دیگر پرندوں کو دیکھ سکے۔ پانچ سال پہلے ایک دن اس وقت اسکی زندگی بدل گئی جب ایک زخمی چیل کا بچہ اس کے قریب آ گرا۔ وہ ایک درخت کے نیچے بیٹھا دیگر بے گھر لوگوں کے ساتھ عطیہ شدہ کھانا بانٹ رہا تھا، اس نے پرندے کو بھی کھانا دیا۔

جلد ہی انکے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم ہو گیا، اس نے اسکا نام جانسن رکھا۔ اور اب یہ دونوں الگ نہ ہونے والے دوست بن گئے ہیں۔ لوگ اسکے پاس دوسرے زخمی پرندے بھی لاتے ہیں۔ اگرچہ وہ کوئی تربیت یافتہ نہیں، لیکن وہ پرندوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور انہیں صحتیابی بعد جنگل میں آزاد کر دیتا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ اس نے بیس اقسام کے درجنوں پرندوں کو ریسکیو کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:43 GMT+5 , Processed in 0.045504 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list