Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 372|Reply: 0

نایاب دیوہیکل ’فینٹم‘ جیلی فِش کی ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 15:48:10 | Show all posts |Read mode
  
تصاویر:سوشل میڈیا

سائنس دانوں نے گہرے سمندر میں ایک حیران کن دریافت کرتے ہوئے نایاب دیوہیکل فینٹم جیلی فِش کو کیمرے میں قید کر لیا ہے۔  

یہ فینٹم جیلی فِش (Stygiomedusa gigantea) ارجنٹائن کے قریب کولوراڈو راوسن آبدوزی کینیون میں سطحِ سمندر سے تقریباً 830 فٹ نیچے دیکھی گئی۔

جیلی فِش جسامت میں تقریباً اسکول بس کے برابر ہے، جس کی چوڑائی 3.3 فٹ جبکہ اس کے 4 ربن نما بازو 10 میٹر (33 فٹ) سے زائد لمبے ہو سکتے ہیں۔   
فرانس:جیلی فش نے نیوکلیئر پاور پلانٹ بند کروادیا

پلانٹ کے آپریٹر ای ڈی ایف (EDF) کے مطابق کولنگ سسٹم کے فلٹر ڈرمز میں جیلی فش بھر جانے سے ری ایکٹرز خودکار نظام کے تحت بند ہو گئے۔    

ماہرین کے مطابق گزشتہ 110 برسوں میں اس نایاب سمندری مخلوق کے صرف 120 مشاہدات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دیگر جیلی فِش کے برعکس، دیوہیکل فینٹم جیلی فِش شکار کو ڈنک مارنے کے بجائے اپنے لمبے بازوؤں میں لپیٹ کر قابو کرتی ہے۔

آر او وی (ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل) پائلٹس نے کولوراڈو راوسن سب میرین کینیون کی دیواروں کی کھوج کے دوران اس نایاب جیلی فِش کی ویڈیو بنائی۔

یہ دریافت سمندری فرش کی نقشہ سازی کے لیے کی جانے والی ایک تحقیقاتی مہم کے دوران ہوئی، جس کی قیادت ارجنٹائن کے محققین کر رہے تھے۔

اس مہم کے دوران ایک نئی دریافت کے ساتھ ساتھ 28 ممکنہ نئی انواع بھی ریکارڈ کی گئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:43 GMT+5 , Processed in 0.047466 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list