Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 355|Reply: 0

غذائیت سے بھرپور رنگ برنگی مکئی تیار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 15:48:11 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سیکر کے ایک کسان نے غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور کثیر رنگی بھٹے کی منفرد قسم تیار کر کے زراعت میں جدت کی شاندار مثال قائم کر دی ہے۔

پپرالی گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان سنجے یادو نے قدرتی اور نامیاتی کاشت کاری کے ذریعے خود کفالت کی نئی راہیں دکھائی ہیں، سنجے یادو نے 2012ء میں کیمیائی کھادوں اور زرعی زہروں کا مکمل طور پر استعمال ترک کر دیا اور قدرتی و نامیاتی طریقۂ کاشت اپنایا۔

انہوں نے کھاد اور جراثیم کش ادویات کے بجائے گھریلو کمپوسٹ اور ڈرِپ ایریگیشن جیسے روایتی طریقے استعمال کیے، جس سے زمین کی زرخیزی برقرار رہی اور زہریلے اثرات سے پاک فصلیں حاصل ہوئیں، جو مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت ہوئیں۔   
نایاب دیوہیکل ’فینٹم‘ جیلی فِش کی ویڈیو وائرل

جیلی فِش جسامت میں تقریباً اسکول بس کے برابر ہے   

فیصلہ کن موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے فتح پور کے زرعی تحقیقی مرکز میں منعقدہ ایک ورکشاپ میں شرکت کی، جہاں انہیں ہائبرڈ اور بہتر بیج تیار کرنے کی تربیت دی گئی، اسی دوران ان کے ذہن میں ایک نیا خیال آیا۔

سنجے یادو کے مطابق میں نے سوچا کہ کیوں نہ ایسی مکئی تیار کی جائے جو دیکھنے میں بھی منفرد ہو اور غذائیت سے بھی بھرپور ہو۔

انہوں نے سفید، پیلی، ہلکی سرخ اور گہری سرخ مکئی کی مختلف اقسام کے بیجوں کو آپس میں ملا کر ایک نئی کثیر رنگی مکئی تیار کی، اس مکئی کے بھٹوں میں سفید، پیلے اور سرخ رنگ کے دانے شامل ہیں۔

ظاہری دلکشی کے ساتھ ساتھ یہ مکئی اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری غذائی اجزا سے بھی بھرپور ہے، سنجے یادو نے اس مکئی کو براہِ راست مارکیٹ میں فروخت کیا، جہاں ایک بھٹہ 200 بھارتی روپے تک میں فروخت ہوا۔

انہوں نے اس نئی قسم کے لیے پیٹنٹ کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے اور ان کا مقصد ہے کہ یہ بیج دیگر کسانوں کو بھی فراہم کیے جائیں تاکہ وہ بھی اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:43 GMT+5 , Processed in 0.046216 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list