Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 384|Reply: 0

پشاور ہائیکورٹ میں فاریسٹ آفیسر کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل خارج

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 16:27:07 | Show all posts |Read mode
  

پشاور ہائیکورٹ میں محکمہ جنگلات کے افسر کے بری ہونے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے فاریسٹ آفیسر کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل خارج کر دی۔

فاریسٹ آفیسر کے وکیل دانیال چمکنی ایڈووکیٹ اور نیب اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔  

ملزم کے وکیل نے کہا کہ اپیل کنندہ کاغان کے علاقے ٹل صحت خیل کا چیئرمین تھا، اپیل کنندہ کے خلاف نیب نے درختوں کی کٹائی پر ریفرنس دائر کیا۔  

ملزم کے وکیل نے مزید کہا کہ احتساب عدالت نے 2011 میں ملزم کو بری کیا تھا، نیب نے ملزم پر الزامات لگائے، جس میں کوئی صداقت نہیں۔  

نیب اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کاغان میں درختوں کی زیادہ کٹائی ہوئی ہے، درختوں کی کٹائی میں 5 کروڑ روپےکی خورد برد ہوئی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی اپیل خارج کر دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:51 GMT+5 , Processed in 0.048980 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list