Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 395|Reply: 0

بنگلادیش میں انتخابات، پولنگ جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 16:27:08 | Show all posts |Read mode
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد بنگلادیش میں پہلے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر کے 299 حلقوں میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہونے والے انتخابات سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جاری رہیں گے۔ انتخابات میں بی این پی اور جماعت اسلامی کی زیر قیادت اتحاد کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے دستی بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پولنگ اسٹیشن کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔    
بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ آج ڈالے جائیں گے

یہ عام انتخابات اگست 2024 کی طلبہ قیادت میں ہونے والی ’مون سون انقلاب‘ کے بعد منعقد ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔   

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ انتخابات میں تاریخی ٹرن آؤٹ کا امکان ہے۔  

بنگلادیشی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور پولیس سمیت ملک بھر میں 3 لاکھ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور یہ انتخابات منصفانہ ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے نوجوان ووٹرز (جین زی) کو جولائی کے انقلاب کا ہیرو قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور ووٹ ڈالنے کا اپنا مقدس فریضہ سرانجام دیں۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا   
بنگلادیش: شفیق دادو السلام علیکم، ننھی بچیوں کی دری پلہ کے حق میں ویڈیو وائرل

بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ کل ڈالے جائیں گے، اس حوالے سے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں   

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کا کہنا ہے کہ امن عامہ میری پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، جیت کی اُمید ہے۔

طارق رحمان نے انتخابات میں حمایت پر ملک کے ممتاز علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا

جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔  

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق الرحمان نے کہا کہ بنگلادیش کے لیے یہ انتخابات ایک اہم موڑ ہیں، لوگوں کے مطالبات اور خواہشات بدل رہی ہیں، ہم بھی تبدیلی کے حق دار ہیں۔
پروفیسر محمد یونس نے ووٹ ڈال دیا

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت ڈھاکا کے گلشن ماڈل اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈال دیا۔  

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے ہر سطح پر ہمیں نیا بنگلادیش بنانے کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ریفرنڈم میں بھی ووٹ کاسٹ کرنا یقینی بنائے، پارلیمانی نشستوں کے ساتھ ساتھ ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ بھی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں، آج کے دن کو ایک سالگرہ کے طور پر منائیں، ایک طویل جشن، آج کا دن آزادی اور نئےخواب کا آغاز ہے۔ آج ایک نئے بنگلادیش کی سالگرہ ہے، ہم اس سالگرہ کو دن بھر منائیں گے۔

واضح رہے عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد کا اگست 2024 میں تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ اس تبدیلی کے اہم کردار جین زی پر مشتمل نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) بھی جماعت اسلامی کے اتحاد میں شامل ہے۔

پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

بنگلادیش کی سیاسی سمت 12 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز طے کریں گے، جن میں 44 فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے، انتخابات میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔

حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:51 GMT+5 , Processed in 0.045700 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list