Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 377|Reply: 0

جنگ بندی کے باوجود بیت حانون کی مسماری: عرب میڈیا نے اسرائیلی مہم بے نقاب کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 16:27:50 | Show all posts |Read mode
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

عرب میڈیا کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود شمالی غزہ کے شہر بیت حانون میں گھروں اور زرعی زمین کو منظم طریقے سے مسمار کیا۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ڈیجیٹل انویسٹی گیوٹیو ٹیم نے 8 اکتوبر  (سیز فائر کے دو دن بعد) سے 8 جنوری کے درمیان سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ اسرائیلی بلڈوزز کے ذریعے تقریباً 4 لاکھ 8 ہزار مربع میٹر رقبہ صاف کیا گیا، جس میں کم از کم 329 گھروں کے ملبے اور زرعی علاقے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے بعد اگرچہ کئی عمارتیں متاثر تھیں لیکن مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی تھیں تاہم سیزفائر کے بعد دسمبر کے وسط تک بیشتر عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس کر دی گئیں اور سرسبز زمین ایک ویران میدان میں بدل گئی۔   
غزہ جنگ میں اموات 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا، لینسٹ جرنل کی رپورٹ

غزہ جنگ میں اموات کی تعداد 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لینسٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان غزہ میں 64 ہزار 2 سو 60 اموات ہوئیں۔   

بڑے پیمانے پر یہ مسماری بیت حانون کے اس حصے میں کی گئی جو اسرائیلی سرحد اور قریبی بستی سدیروت کے سامنے واقع ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر تک غزہ میں 81 فیصد عمارتیں تباہ یا شدید متاثر ہو چکی تھیں جبکہ شمالی غزہ، خصوصاً شہر بیت حانون سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے علاقوں میں شامل ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دائیں بازو کے رہنما کھلے عام غزہ میں دوبارہ یہودی آبادکاری کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ دسمبر 2024ء میں اسرائیلی وزراء اور ارکانِ پارلیمان نے سدیروت سے بیت حانون اور بیت لاہیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 800 سے زائد یہودی خاندان وہاں بسنے کے لیے تیار ہیں۔

اسی دوران اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے شمالی غزہ میں زرعی و فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل غزہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔   
غزہ: جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے کتنے فلسطینی شہید کیے

غزہ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں میں اب تک 373 فلسطینی شہید جبکہ 970 زخمی ہوئے ہیں۔    

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیز کے مطابق جنگ کی آڑ میں میں اسرائیل غزہ کو تباہ، فلسطینیوں کو بے دخل اور علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیل نے کم از کم 1300 مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی ہے جن میں شہریوں پر فائرنگ اور بمباری کے واقعات شامل ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:51 GMT+5 , Processed in 0.047279 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list