Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 52|Reply: 0

وزیراعظم کا عون عباس کے ورثا کیلئے ایک کروڑ کی امداد کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206063
Post time 2026-2-12 17:06:06 | Show all posts |Read mode
  

وزیراعظم شہباز شریف سانحہ اسلام آباد کے دوران خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے عون عباس کے ورثا کیلئے ایک کروڑ اور واقعے میں شہید ہونے والے دیگر افراد کےلیے 50، 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ واقعہ میں شدید زخمی ہونے والوں کو 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ واقعہ میں معمولی زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف خودکش حملہ آور کو روکنے کے دوران شہید ہونے والے عون عباس کے گھر پہنچنے، جہاں واقعے میں شہید افراد کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔  

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

  • سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ  
  • اسلام آباد خودکش دھماکا، مجلس وحدت مسلمین کا 3 روزہ سوگ کا اعلان  




اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ کے خلاف پوری قوم یکجا اور یک قالب ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی جو ناکام ہوگئی ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کےلیے ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں۔ شہید کے بارے میں قرآن نے کہا کہ ان کو مردہ نہ کہو یہ زندہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر نوجوان نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد سے پوری قوم سوگوار ہے۔ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:52 GMT+5 , Processed in 0.048993 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list