Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 66|Reply: 0

ممبئی میں محبت کی تکون جان لیوا بن گئی، 19 سالہ لڑکی کا قتل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 17:45:05 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

ممبئی میں محبت کی تکون جان لیوا بن گئی، 19 سالہ لڑکی کو گولی مار قتل کر دیا گیا۔

ممبئی کے علاقے شیواجی نگر کے فرقانیہ محلے میں دن دیہاڑے ہونے والی اس قتل کی واردات کا شکار لڑکی کی شناخت شفا کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے بہت قریب سے گولی ماری گئی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئی، سفاکانہ قتل نے سنگین سوالات کو جنم دیا۔

ابتدائی انکوائری کے بعد پولیس نے بتایا کہ یہ جرم ایک محبت کی تکون سے منسلک اور ذاتی تنازع کی وجہ سے ہوا ہے۔ حکام کے مطابق مقتولہ اور ملزم کے درمیان کچھ وقت سے کشیدگی جاری تھی۔  

دریں اثنا پولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے کے اندر ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

شیواجی نگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں 25 سالہ خاتون جسے مرکزی ملزمہ سمجھا جا رہا ہے اور اس کا 23 سالہ ساتھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • بھارت: میاں بیوی نے 3 کمسن بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی  
  • بھارت: 3 کم عمر بہنوں کی خودکشی، دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات  
  • بھارت: ’ہنی مون قتل کیس‘ کے پیچھے چھپی 7 سال پرانی کہانی سامنے آ گئی  




زونل ڈی سی پی سمیر شیخ نے تصدیق کی کہ یہ قتل ذاتی تعلقات اور رومانوی معاملے سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث پیش آیا۔ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی منصوبہ بندی کی۔ پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج اور دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتولہ کا مرد ملزم کے ساتھ تعلق تھا، جبکہ وہ ایک دوسری خاتون کے ساتھ بھی ملوث تھا۔ ان تینوں کے درمیان پہلے ہونے والے جھگڑے شدت اختیار کر گئے اور سازش میں بدل گئے جس کے نتیجے میں شفا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:43 GMT+5 , Processed in 0.046300 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list