Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 232|Reply: 0

سانحۂ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، پبلک نوٹس جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 17:45:06 | Show all posts |Read mode
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحۂ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری قانون و داخلہ نے شرکت کی۔

جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات سے متعلق پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ سانحۂ گل پلازا سے متعلق عوام شواہد دیں، کسی بھی شہری کے پاس سانحے سے متعلق اہم معلومات ہوں تو کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔   
سانحہ گل پلازا، جوڈیشل کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گا

سانحہ گل پلازا کراچی کی عدالتی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے دائرہ کار (ٹی او آرز) اور دورانیے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔   

کمیشن نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کروانے کی ہدایت کی، پبلک نوٹس میں کمیشن کے ٹی او آر بھی شامل ہیں۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سانحے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد بذریعہ ای میل کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں، سانحے سے متعلق حقائق، واقعاتی معلومات جوڈیشل کمیشن کو فراہم کی جا سکتی ہیں، جوڈیشل کمیشن سے 20 فروری سے قبل بذریعہ ای میل gpi-coi@shc.gov.com پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ فراہم کر دیا، سیکریٹریٹ سندھ ہائی کورٹ میں ہی قائم کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے جج جسٹس آغا فیصل نے کمشنر کراچی کو اسٹاف نوٹی فائی کرنے کی ہدایت کی ہے، اسٹاف میں رجسٹرار کمیشن، فوکل پرسن اور ماہرین شامل ہوں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:50 GMT+5 , Processed in 0.045680 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list