Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 111|Reply: 0

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول اور ریسورس سینٹر فار آٹزم کا افتتاح کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 19:03:09 | Show all posts |Read mode
  فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکول اور ریسورس سینٹر فار آٹزم کا  افتتاح کر دیا۔

مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ فرسٹ اسکول آف آٹزم سینٹر کے آپریشنل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتی ہوں، صرف ایک سال میں عالمی معیار کا آٹزم سینٹر قائم کیا گیا، اس صوبے میں اسپیشل بچوں کے لیے سیکڑوں سینٹر آف ایکسیلینس موجود ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچے میرے لیے بہت خاص اور میرے دل کے بہت قریب ہیں، خصوصی بچوں کے والدین بھی بہت خاص ہیں، میری سب سے چھوٹی بہن کا بیٹا بھی آٹسٹک ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آٹزم کی بہت اقسام ہیں، کئی بار ماں باپ کو پتا نہیں چلتا کہ ان کے بچے کو آٹزم ہے، آٹزم سینٹر میں دستیاب سہولیات کسی معجزے سے کم نہیں، ریاست کا کام صرف سڑکیں، عمارتیں اور اسکول بنانا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آٹزم سینٹر میں 95 فیصد سے زیادہ بچے نادار طبقے سے ہیں، ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات موجود ہیں، وہ بچے جو آئی کانٹیکٹ نہیں کرسکتے یہ ادارہ ان کی تربیت کرے گا، یہ ادارہ خصوصی بچوں کی تھراپی کرے گا تاکہ وہ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ریاست کا کام ہے جہاں کسی شہری کو مدد کی ضرورت ہو، وہاں پہنچے، ریاست کی نظر میں تمام لوگ برابر ہیں، آٹزم کے شکار بچوں کے لیے ایسی نوعیت کا یہ پہلا جدید سینٹر ہے، ان سینٹرز کو ساؤنڈ پروف کیا گیا ہے تا کہ بچے پوری توجہ اپنی تعلیم پر دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی بحالی کے اس منصوبے کی خود نگرانی کر رہی ہوں، اسکول کی عمارت کو خصوصی بچوں کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اسکول آف آٹزم اینڈ ریسورس سینٹر میں خصوصی بچے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم پنجاب کے ہر ضلع میں آٹزم سینٹرز بنائیں گے اور بیرون ملک سے قابل ترین ڈاکٹرز کو ان بچوں کے علاج کے لیے لایا جائے گا، آٹزم سکول کا قیام خصوصی طور پر تعلیم کے شعبے میں سنگ میل ہوگا، آٹزم کے شکار بچوں کے لیے انٹرنیشنل معیار کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:43 GMT+5 , Processed in 0.046510 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list