Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 174|Reply: 0

میں کبھی کسی کو اس مقام تک پہنچنے نہیں دیتی جہاں وہ مجھ سے محبت کا اظہار کرسکے: اریج چوہدری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 20:19:10 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور پہلی مس پاکستان اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یک طرفہ محبت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے محبت کے اظہار سے گریز کرنے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ کبھی کسی سے یک طرفہ محبت نہیں کی، کیونکہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ اس لیے میں ابتدا سے ہی معاملات کو واضح رکھنا بہتر سمجھتی ہوں۔   
متعدد نامور ڈائریکٹرز نے مجھے غیر اخلاقی آفرز کیں: اریج چوہدری

اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں پہلے آڈیشن سے لے کر آج تک متعدد بار غیر اخلاقی آفرز موصول ہو چکی ہیں۔   

انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی کو اس مقام تک پہنچنے ہی نہیں دیتی جہاں وہ مجھ سے محبت کا اظہار کر سکے۔ اگر مجھے محسوس ہو کہ کوئی شخص میرے لیے جذبات رکھتا ہے اور میں خود اس میں دلچسپی نہیں رکھتی، تو میں بروقت فاصلہ اختیار کر لیتی ہوں۔

اریج کے مطابق کسی کا دل توڑنا درست نہیں، میں دوسروں کے جذبات کے احترام پر یقین رکھتی ہوں، اسی لیے اگر مجھے اندازہ ہو جائے کہ سامنے والا سنجیدہ ہو رہا ہے تو میں صورتحال واضح کر کے خود کو الگ کر لیتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی نے آ کر مجھ سے براہِ راست محبت کا اظہار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اور ماڈل اریج چوہدری نے اپنے کیریئر کا آغاز مقابلہ حسن سے کیا اور پہلی مس پاکستان بنیں۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فلموں و ڈراموں میں کام کیا۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں انہوں نے نتاشا کے کردار سے شہرت حاصل کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.047798 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list