Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 864|Reply: 0

انڈونیشیا کا فوج غزہ بھیجنے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 20:21:09 | Show all posts |Read mode
  فوٹو بشکرریہ غیر ملکی میڈیا

انڈونیشیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے انڈونیشی آرمی چیف نے کہا ہے کہ 8 ہزار فوجی غزہ جائیں گے۔

انڈونیشیا کے صدارتی ترجمان پراسیٹو ہادی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے مجوزہ کثیر ملکی امن فورس میں مجموعی طور پر تقریباً 20 ہزار فوجی شامل ہو سکتے ہیں، جن میں سے انڈونیشیا 8 ہزار فوجی فراہم کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے

  • غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے فنڈ ریزنگ، بورڈ آف پیس کا اجلاس 19 فروری کو کرانے پر غور  
  • غزہ کیلئے ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ میں پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت 9 ممالک شامل  




انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کسی حتمی معاہدے کی صورت میں امن فورس بھیجنے کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، جبکہ بورڈ آف پیس کی مستقل رکنیت کے لیے درکار ایک ارب ڈالر کی ادائیگی سے قبل مذاکرات ہوں گے۔

انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ وہ فورس کے مینڈیٹ کی مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی فوجی تعیناتی پر حتمی فیصلہ کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ ریزنگ کانفرنس بھی متوقع ہے۔

غزہ میں جنگ بندی، تعمیرِ نو اور مستقل امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیاء کے کئی مملک شامل ہوئے ہیں۔

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، انڈونیشیا، مصر، اردن، کویت اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.046286 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list