Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 157|Reply: 0

سینیٹ اجلاس، آج کتنے بل اور ترامیمی بلز منظور کیے گئے؟ تفصیل سامنے آگئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 20:21:10 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) نے پیکا ایکٹ، کرمنل قوانین، انسداد الیکٹرانک کرائمز اور فیملی کورٹ کے ترامیمی بلز منظور کرلیے۔

اجلاس میں ترامیمی بلز کے ساتھ شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل بھی منظور کیا گیا ہے، جس کے مطابق کوئی دکاندار ایسے کتاب فروخت نہیں کرے گا، جس پر پلاسٹک کور ہو، خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 50 ہزار اور دہرانے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔   
شیری رحمان کا سینٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاج

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹڑ شیری رحمان نے سینیٹ سیشن لائیواسٹریم نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔   

پیکا ایکٹ ترمیمی بل میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ان غیر ممالک کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرے، جن کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پاکستان میں استعمال ہوتی ہیں۔

اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری کا کرمنل قوانین میں ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ریپ متاثرہ کو میڈیکل نہ دینے پر 1 سال تک سزا اور جرمانہ ہو گا۔

بل میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی نجی یا سرکاری اسپتال ریپ کی متاثرہ کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم نہیں کرتا تو اسے سزا دی جائے۔   
ہر اُس شخص پر انگلی اُٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاہے کہ میں ہر اس شخص پر انگلی اٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے۔   

بل میں یہ بھی کہا گیا کہ ریپ کا متاثرہ سرکاری اسپتال میں آتا ہے تو فوری طور پر میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے، اگر ریپ متاثرہ شخص نجی اسپتال میں آتا ہے تو اسے 24 گھنٹے کے اندر اندر سرکاری اسپتال بھیجا جائے، جہاں سے میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔  

ایوان بالا میں انسداد لیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کیا گیا، بچوں کی فحش فلموں پر سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کی جائے، جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کیا جائے گا۔

فیملی کورٹ ترمیمی بل میں کہا گیا کہ عدالت شوہر کی پہلی پیشی پر خاتون یا بچے کی ماہابہ رقم فکس کرے گی، اگر تعین نہ ہو تو خرچہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:18 GMT+5 , Processed in 0.047157 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list