Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 286|Reply: 0

رواں سال پاکستان کے بیشتر ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 20:58:02 | Show all posts |Read mode
  

پاکستان کے بیشتر اضلاع میں پولیو وائرس کی منفی رپورٹ آگئی۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع میں پاکستان بھر کے بیشتر ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔  

جنوری 2026ء میں 87 میں سے 67 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک پائے گئے، ملک بھر میں 127 مقامات سے لیے گئے نمونوں میں صرف 24 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے کہا کہ اکتوبر 2023ء کے بعد پہلی بار پولیو کے ماحولیاتی نمونوں میں کم ترین مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک نکلے۔   
ملک بھر میں 4 روز میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

2026ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری ہے، 4 روز میں ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے گئے۔   

بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 4 ماحولیاتی نمونے مثبت رپورٹ ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں زیادہ تر مثبت نمونے کراچی اور ملحقہ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے 4 ماحولیاتی مقامات طویل عرصے بعد پولیو وائرس سے پاک ہوگئے۔

ماحولیاتی نگرانی پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کا مؤثر ذریعہ ہے، پولیو مہم کے دوران تقریباً 10 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہے، پولیو ویکسین سے انکار کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات ہیں۔

حکام نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:18 GMT+5 , Processed in 0.046489 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list