Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 64|Reply: 0

آئی فون 18 سیریز کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟ کب لانچ ہوگا؟ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 20:58:03 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — بین الاقوامی میڈیا

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی سیریز آئی فون 18 کی ممکنہ جھلک سامنے آگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 کا ڈیزائن بظاہر آئی فون 17 سیریز جیسا ہی ہو سکتا ہے لیکن کارکردگی اور خصوصیات میں صارفین کے لیے نمایاں تبدیلیاں محسوس کی جا سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 پچھلی سیریز کے مقابلے میں تھوڑا سا پتلا ہو سکتا ہے اور اس میں رنگ کی تبدیلی کے خواہشمند صارفین کے لیے کچھ نئے رنگ جیسے کہ برگنڈی، کافی اور جامنی رنگ کے آئی فون دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 ایپل کی آنے والی A20 چپ پر چل سکتا ہے جو 2nm پروسیس پر بنائی گئی ہے اور اسٹوریج 256 جی بی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 میں بیٹری اپ گریڈ کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔ اس لیے فون میں 5100 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہو سکتی ہے جس میں 40 واٹس فاسٹ چارجنگ کے لیے سپورٹ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس کو 6.3 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور 120ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ متعارف کروائے جانے کی توقع ہے یعنی صارفین کے لیے اسکرولنگ پہلے سے زیادہ ہموار اور ڈسپلے پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔   
آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی۔   

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو میکس میں ویری ایبل اپرچر کیمرے کی موجودگی کا بھی امکان ہے تاکہ ہر قسم کی روشنی میں بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 سیریز کو 3 ستمبر سے 9 ستمبر 2026ء کے درمیان لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 18 سیریز کی قیمت ممکنہ طور پر آئی فون 17 سیریز جتنی ہی ہوگی۔

یاد رہے کہ آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے، آئی فون 17 ایئر 899 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1636 ڈالرز یعنی 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے جب کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1928 ڈالرز یعنی 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے ہے۔

واضح رہے کہ یہ قیمتیں امریکا کی مارکیٹ کے لیے ہیں اور پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کے ساتھ یہ سیریز خریدنے کے لیے اس سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.047419 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list