Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 810|Reply: 0

پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضی و جھگڑے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 21:36:47 | Show all posts |Read mode
  جنید اکبر(فائل فوٹو)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے ناراضی، جھگڑے اور شکوے، یہ سب چلتا رہے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر یے۔  

انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کے بعد ہر کوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے، میں نے جمعرات اور جمعہ کو شکوہ کیا کہ بات کرنی ہے۔ میں نے کہا مطمئن نہیں ہوں تقریروں میں وجوہات نہیں بتائی جاتیں، اچکزئی پر تحفظات نہیں، ان پر تحفظات رکھنے والا کون ہوتا ہوں۔  

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جو وہ کہیں گے فائنل ہو گا، جب ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف ہوتا ہے۔  

جنید اکبر نے کہا کہ دوسری پارٹیوں میں آمریت ہے وہاں اختلاف کم ہوتا ہے، وہاں سب کو پتہ ہوتا ہے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بننا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کا بیٹا کل آئے گا تو وزیراعلیٰ بنے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.045972 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list