Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 342|Reply: 0

جنسی اسکینڈل فائلز: ٹرمپ معافی کا اعلان کریں تو گواہی دینے کو تیار ہوں، گزلین میکسویل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 21:36:49 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

کمسنوں سے زیادتی میں ملوث بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین کی رازداں دوست گزلین میکسویل نے اراکین کانگریس سے کہا ہے کہ وہ صرف اسی صورت زبان کھولے گی جب صدر ٹرمپ کی جانب سے معافی کا اعلان کردیا جائے۔  

صدر ٹرمپ نے میکسویل کو معافی دینے کا واضح جواب نہیں دیا تھا، میکسویل کو سن 2021 میں سزا سنائی گئی تھی۔  

گزلین میکسویل پر ایسپٹین کے ساتھ مل کر جنسی مقاصد کے لیے کم عمر لڑکیوں کی انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ وہ ٹیکساس کی جیل میں سزا کاٹ رہی ہے۔   
دلائی لامہ کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں شامل، بدھ مت کے روحانی پیشوا کی وضاحت آ گئی

حال ہی میں گریمی ایوارڈز اپنے نام کرنے، تبت سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا نام بھی سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی دستاویزات میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔   

دوسری جانب ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران سامنے آگیا ہے، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2008ء میں کم عمر لڑکی کو جسم فروشی پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، اس نے 2019ء میں جیل میں اس وقت خودکشی کی جب وہ جنسی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کر رہا تھا۔

ایپسٹین سے منسلک تازہ امریکی دستاویزات میں متعدد بااثر اور معروف شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد بعض افراد کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑا، جبکہ کئی افراد کو سرکاری تحقیقات اور عوامی سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.055448 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list