Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 680|Reply: 0

صرف ایک سال پہلے ہمیں غیر اہم سمجھا جارہا تھا، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 22:15:59 | Show all posts |Read mode
  بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان : فوٹو اے ایف پی  

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال پہلے ہماری جماعت کو غیر اہم سمجھا جارہا تھا۔ آج جماعت اکثریت کے دہانے پر کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ اوباما نے ’’یس وی کین‘‘ کے نعرے کے ساتھ کامیابی حاصل کی، اُس وقت جب ہر اخبار یہ کہہ رہا تھا کہ ایک سیاہ فام شخص کبھی امریکا کا صدر نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور نیپال میں بدعنوانی کے خلاف تحریکوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود بڑی سیاسی جماعتوں کو شکست دی، نیو یارک میں ظہران ممدانی نے عام ووٹروں کے ساتھ کھڑے ہو کر کامیابی حاصل کی۔   
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان کی طبیعت خراب، دوران تقریر گر گئے

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں واقع سہروردی اُدیان میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران شفیق الرحمان دو بار بے ہوش ہوگئے۔   

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صرف ایک سال پہلے، ہماری جماعت کو ایک غیر اہم قوت قرار دیا جا رہا تھا اور پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ ہم چند نشستوں سے زیادہ نہیں جیت سکیں گے۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ آج جماعت اکثریت کے دہانے پر کھڑی ہے، یہ عوام کی مرضی ہے، جب عوام متحد ہو جائیں تو انہیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے کبھی دھونس یا جبر کا سہارا نہیں لیا اور نہ آئندہ لے گی، ہمارے پاس جعلی ووٹر نہیں ہیں اور ہمیں انتخابات میں دھاندلی کی کوئی ضرورت نہیں، لیکن یہ بات واضح رہے کہ اگر کسی نے عوام کے ووٹ کو چرانے یا ان کے جمہوری حق سے انکار کی کوشش کی، تو ہم عوام کے ساتھ مل کر اس حق کا دفاع کریں گے، جیسا کہ ہم نے جولائی 2024 میں کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:34 GMT+5 , Processed in 0.048570 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list