Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 754|Reply: 0

بنگلادیش: ہوشیار اور ثابت قدمی سے کھڑے رہیں، امیر جماعت اسلامی کی کارکنوں کو ہدایت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 22:55:22 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فیس بک شفیق الرحمان  

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کارکنان کو نتائج آنے تک پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوشیار رہیں اور ثابت قدمی سے کھڑے رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شفیق الرحمان نے الزام لگایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں کی گئی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے نتائج کے اعلان تک اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میرے عزیز ہم وطنو! آج آپ کی فتح کا دن ہے۔ آج آپ کی آزادی کا دن ہے، کچھ لوگ ایسے ہو سکتے ہیں جو آپ سے وہ چھیننے کی کوشش کریں جو آپ کا حق ہے، جو آپ کے حقوق پر قبضہ جمانا چاہیں۔   
بنگلادیش: شفیق دادو السلام علیکم، ننھی بچیوں کی دری پلہ کے حق میں ویڈیو وائرل

بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ کل ڈالے جائیں گے، اس حوالے سے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں   

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ انہیں ایسا کرنے کی اجازت مت دیجیے۔ یہی وہ ناانصافی ہے جس کے خلاف ہم گزشتہ 17 برس سے جدوجہد کرتے آرہے ہیں، اسی لیے ہمیں ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ باب دوبارہ کھلے یا اس کی بدصورت شکل ایک بار پھر سر اٹھائے۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنی بات کو بڑھاتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ جان لیں گے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ پُرسکون رہیں، ہوشیار رہیں اور ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہیں۔ جو کچھ آپ دیکھیں، اسے ریکارڈ کریں اور اس لمحے کو تاریخ کے لیے محفوظ کر لیں۔   
صرف ایک سال پہلے ہمیں غیر اہم سمجھا جارہا تھا، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ آج جماعت اکثریت کے دہانے پر کھڑی ہے، یہ عوام کی مرضی ہے، جب عوام متحد ہو جائیں تو انہیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔   

انہوں نے کہا کہ ہم نہ کبھی بھولیں گے اور نہ ہی ٹوٹیں گے، سچ کو سامنے آنے دیجیے اور انصاف کو مضبوطی سے قائم رہنے دیجیے، کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ کوئی بھی نہیں۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے اور امکان ہے کہ آدھی رات تک یہ واضح ہو جائے گا کہ کن حلقوں میں کون برتری حاصل کر رہا ہے۔

دوپہر تک ملک بھر کے 36 ہزار پولنگ مراکز میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.91 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ دارالحکومت ڈھاکا میں ووٹنگ کا تناسب توقع سے کم رہا۔

مبصرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک، سابق حکمران عوامی لیگ، پر انتخابات میں حصہ لینے کی پابندی عائد ہے۔

ممکن ہے کہ عوامی لیگ کے بعض حامی گھروں سے باہر نہ نکلے ہوں، جس کے باعث دارالحکومت میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں ووٹنگ کا تناسب نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:33 GMT+5 , Processed in 0.048709 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list