Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 676|Reply: 0

سندھ میں میٹرک و انٹر امتحانات شروع ہونے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 22:55:23 | Show all posts |Read mode
  وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کمیٹی اجلاس کی صدرات کر رہے ہیں - فوٹو: اسکرین گریب

سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا، جبکہ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان یکم جون تک اور نویں کے نتائج کا اعلان 15 جون تک کردیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے انٹر سال دوئم کے نتائج کا اعلان 15 جون کو اور سال دوئم کے نتائج کا اعلان 30 جون تک کردیا جائے گا۔

اس بات کی منظوری محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کی۔

اس موقع پر وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو سیکریٹری عباس بلوچ اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے بھی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران آٹھویں جماعت تک امتحانات معمول کے مطابق مارچ میں ہی ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ اجلاس میں موسم گرما کی گزشتہ برس کی تعطیلات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر موسم سرما اور دیگر تعطیلات کا حتمی طور پر تعین کرنے کے لیے ماہ اپریل میں محکمہ تعلیم کی سب کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

اجلاس میں شجرکاری پر زور دیا گیا اور طے کیا گیا رواں موسم بہار میں تمام سرکاری و نجی اسکولز ایک بچہ ایک پودا مہم شروع شروع کریں گے۔

اجلاس میں بچوں کے لیے اسکولز میں چائلڈ فرینڈلی ماحول مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اسسمنٹ کا مقصد یہ بھی ہونا چاہیے کہ استاد نے اپنی ذمہ داری کو کس طرح نبھایا ہے۔

اجلاس میں تعلیمی بورڈز کو امتحانات کو او ایم آر طریقہ پر منتقل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.047204 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list