Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 143|Reply: 0

جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں، ناصر جمشید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 22:57:09 | Show all posts |Read mode
میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ میرا جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں۔

ناصر جمشید بیتے دنوں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگ لی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید نے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں، نئے کھلاڑیوں کو کہیں گے کہ کبھی بدعنوانی میں ملوث نہ ہوں، سزا کے بعد انہوں نے جیل میں مشکل وقت گزارا۔   
ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔   

ناصر جمشید نے چیئرمین پی سی بی سے درخواست کی کہ اُن کی پابندی کا ایک سال رہ گیا ہے اسے معاف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ والد کے ایکسیڈنٹ میں برین ہیمرج اور گھریلو حالات کے سبب پیسہ کمانے کیلئے شارٹ کٹ اختیار کیا تھا، مجھے وکیل نے ہی مشورہ دیا تھا کہ اعتراف جرم نہ کروں اور کرکٹ بورڈ سے رابطے ختم کردوں۔

خیال رہے کہ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصرجمشید کو اسپاٹ فکسنگ پر 17 ماہ قید  کی سزا سنائی تھی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد ان پر 10 برس تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں ہونے والی تفتیش کے بعد سابق پاکستانی بلے باز ناصر جمشید کو 2017 میں  گرفتار کیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.046496 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list