Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 601|Reply: 0

ٹی20 ورلڈ کپ: بھانوکا راجہ پاکسے کی بھارتی بلّوں سے متعلق بیان پر وضاحت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 23:36:08 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

سری لنکن بلے باز بھانوکا راجہ پاکسے کے بھارتی کھلاڑیوں کے بلّوں سے متعلق بیان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کے دوران سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ برپا کر دیا۔

راجہ پاکسے کے ایک انٹرویو کو بعض صارفین نے بھارتی ٹیم پر ’بیٹ ٹیمپرنگ‘ کا الزام قرار دیا ہے، جس کے بعد شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، تاہم بعد ازاں سری لنکن کھلاڑی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور کچھ باتیں ترجمے میں درست طور پر منتقل نہیں ہو سکیں۔

راجہ پاکسے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ اپنے نظام، انفرااسٹرکچر اور آلات کے معیار کے لحاظ سے بے حد ترقی یافتہ ہے، ان کے بیٹ بنانے والے دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے انٹرویو کے دوران زیادہ واضح الفاظ استعمال کرنے چاہیے تھے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں راجہ پاکسے نے بھارتی کھلاڑیوں کے استعمال شدہ بلّوں کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا۔   
سری لنکا کو بڑا دھچکا، ہسارانگا ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر

ہسارانگا کی جگہ پر باؤلنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔    

ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بلے باز ایسے بلّے استعمال کر رہے ہیں جو دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے پاس ایسے بلّے ہیں جو ہمیں دستیاب بہترین بلّوں سے بھی کہیں بہتر ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان پر ربڑ کی ایک تہہ چڑھائی گئی ہو، میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ بلّے دیگر ٹیموں کو دستیاب بھی نہیں، تمام کھلاڑی اس بات سے واقف ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:19 GMT+5 , Processed in 0.055182 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list