Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 443|Reply: 0

بنگلادیش: 63 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-13 02:10:42 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بنگلادیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا۔ڈھاکا سے اب تک کے نتائج کے مطابق 63 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 37 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا۔  

ڈھاکا سے بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے جواب میں عوام کو ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ کا انتخاب کرنا تھا۔  

یہ بھی پڑھیے

  • بنگلادیش: ہوشیار اور ثابت قدمی سے کھڑے رہیں، امیر جماعت اسلامی کی کارکنوں کو ہدایت  
  • بنگلادیش انتخابات: بی این پی رہنما محب الزمان پولنگ اسٹیشن میں گر کر جاں بحق  




بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم سے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کا تعین کیا جائے گا، ریفرنڈم میں جولائی نیشنل چارٹر میں وسیع آئینی اصلاحات کی تجاویز مانگی گئی ہیں۔  

تجاویز میں وزیر اعظم کے لیے دو مدتوں کی حد اور مستقبل کے انتخابات کے لیے غیر جانبدار نگراں حکومت کی بحالی شامل ہے۔  

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تجاویز میں پارلیمنٹ کے لیے ایوانِ بالا کا قیام شامل ہے، جس میں 100 نامزد اراکین شامل ہوں گے، موجودہ منتخب ارکان کی تعداد 350 رہے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:21 GMT+5 , Processed in 1.909606 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list