Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 217|Reply: 0

سری لنکن صدر کی درخواست پر پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ میچ کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-13 03:28:08 | Show all posts |Read mode
  

سری لنکن صدر کی درخواست پر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کھیلنے پر آمادہ ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق 15 فروری کو گروپ اے کا اپنا میچ کھیلیں گی۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا میچ کھیلیں گی۔   
وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر کا رابطہ، بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست

سری لنکن صدر نے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے وزیراعظم سے درخواست کردی اور کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے: اعلامیہ   

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔  

بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔   
آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے، محسن نقوی

جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے: چیئرمین پی سی بی   

بعدازاں آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں کیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی کی ڈپٹی چیئرمین، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 4 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔  

قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرکے اور ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:18 GMT+5 , Processed in 0.047032 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list