Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 659|Reply: 0

ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما اور ان کی اہلیہ کی تضحیک آمیز ویڈیو شیئر کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 03:30:10 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ کی تضحیک آمیز ویڈیو شیئر کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے نسل پرستانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں سابق صدر بارک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشعل اوباما کو جنگل میں بندروں کے روپ میں دکھایا گیا، جس پر ملک بھر میں شدید مذمت سامنے آئی ہے۔

مختصر ویڈیو کے اختتام پر اوباما جوڑے کی تصاویر اچانک نمودار ہوتی ہیں، جہاں ان کے چہروں کو بندروں کے جسموں پر فِٹ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد دعوے بھی کیے گئے ہیں کہ ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی نتائج چرائے گئے۔ ان مناظر کے دوران تقریباً ایک سیکنڈ کے لیے گانا ’’دی لائن سلیپس ٹونائٹ‘‘ بھی چلتا ہے۔

یہ پوسٹ سیاہ فام افراد کو بندروں سے تشبیہ دینے کے قدیم اور توہین آمیز نسل پرستانہ تصور کی یاد دلاتی ہے، جس پر فوری اور سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

ری پبلکن سینیٹر ٹِم اسکاٹ، جو سینیٹ میں واحد سیاہ فام ری پبلکن ہیں، نے اس ویڈیو کو کھلے الفاظ میں نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔  

انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ دعا ہے یہ جعلی ہو، کیونکہ وائٹ ہاؤس سے میں نے اب تک جو سب سے زیادہ نسل پرستانہ چیز دیکھی ہے، یہ وہی ہے، صدر کو یہ پوسٹ فوراً ہٹا دینی چاہیے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اس ردِعمل کو ’’جعلی غصہ‘‘ قرار دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:33 GMT+5 , Processed in 0.047633 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list