Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 522|Reply: 0

آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے، محسن نقوی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 03:30:11 | Show all posts |Read mode
  بنگلا دیش کے حوالے سے معاملہ چل رہا ہے، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، محسن نقوی - فوٹو: اسکرین گریب/پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ چیزیں ابھی چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے حوالے سے معاملہ چل رہا ہے، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔    
لاہور میں پاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے مذاکرات ختم، بڑے بریک تھرو کا امکان

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا، بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کرلیا گیا۔   

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، میں بھی انتظار کر رہا ہوں، ان کی طرف سے اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ بہت سارے ملک ہیں، بہت ہائی لیول پر رابطہ کیا گیا ہے، بہت سے دوست ممالک نے رابطہ کیا، ہم نے اپنا نکتہ نظر بتایا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ دھمکیاں مل رہی ہیں کہ پاکستان پر پابندی لگے گی یا بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ نہ میں دھمکیوں سے ڈرتا ہوں نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتہ ہی ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:35 GMT+5 , Processed in 0.047848 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list