Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 716|Reply: 0

بنگلادیش: امیر جماعت اسلامی کا بی این پی چیئرمین کو عوامی مباحثے کا چیلنج

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 03:30:12 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو براہ راست عوامی مباحثہ کرنے کا چیلنچ کردیا۔

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے آج بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو دعوت دی ہے کہ وہ قوم کے سامنے براہِ راست عوامی مباحثے میں شریک ہوں، جہاں دونوں رہنما اپنے اپنے سیاسی وژن اور انتخابی منشور پیش کریں۔   
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان کی طبیعت خراب، دوران تقریر گر گئے

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں واقع سہروردی اُدیان میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران شفیق الرحمان دو بار بے ہوش ہوگئے۔   

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلادیش میں سیاسی جواز صرف آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے اور شفافیت و اعتماد کے بغیر کوئی بھی انتخابی نتیجہ عوامی قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔

امیر جماعت اسلامی نے لکھا کہ سیاسی جواز صرف آزاد اور منصفانہ انتخابات سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ انصاف اور اعتماد کے بغیر کوئی بھی نتیجہ عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتا۔

جولائی 2024 کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے امیر نے کہا کہ سیاسی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نئی نسل کو سیاست کا ایک نیا، مہذب اور غیر تصادمی انداز دکھائے۔   
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ٹیرف میں کمی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکرگزار

امریکا نے بنگلادیشی مصنوعات پر 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کردیا گیا ہے، جس پر امیر جماعت اسلامی بنگلادیش نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔   

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ جولائی انقلاب کے بعد ہم پر لازم ہے کہ ہم نوجوانوں کو یہ ثابت کریں کہ سیاست مہذب، شائستہ اور غیر محاذ آرائی پر مبنی بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ دونوں رہنما میڈیا اور عوام کے سامنے ایک ساتھ آئیں تاکہ سیاست کا ایسا انداز پیش کیا جا سکے جو تنقید کو قبول کرنے والا، جوابدہ اور شفاف ہو۔   
بنگلادیش: طلبا کی سیاسی جماعت این سی پی جماعت اسلامی کی زیر قیادت 8 جماعتی اتحاد میں شامل

طلبا کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔   

بی این پی چیئرمین کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے سیاسی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے طارق رحمان کو ایک ایسے براہِ راست عوامی فورم پر آنے کی دعوت دی جہاں دونوں جماعتیں اپنے انتخابی منشور پیش کریں اور عوام خود فیصلہ کر سکیں۔

تاہم اس تجویز پر بی این پی کی جانب سے تاحال کوئی عوامی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:34 GMT+5 , Processed in 0.052971 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list