Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 727|Reply: 0

راگھو چڈھا کی تعریف پر مبنی ویڈیو پر پرینیتی چوپڑا کی تصدیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-13 04:09:05 | Show all posts |Read mode
  

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہرراگھو چڈھا کو ہینڈسم کہا اور ان کی اہلیہ سے تصدیق کروالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام انفلوئنسر جوڑے نے ایئرپورٹ پر سستی چائے اور سموسے سے متعلق ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ جوڑے نے ہوائی اڈے پر سستے کھانے کی سہولت کی تعریف کی اور اس کا کریڈٹ عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو دیا۔

پیوش ترپاٹھی نامی انفلوئنسر اور اُن کی اہلیہ نے ہوائی اڈے پر چائے اور سموسہ خریدا، جو بالترتیب 10 اور 20 روپے میں ملا، جس پر وہ خوش دکھائی دیے کیونکہ عمومی طور پر ہوائی اڈوں پر کھانا مہنگا تصور کیا جاتا ہے۔

90 لاکھ سے زائد ویوز لینے والی اس ویڈیو میں پیوش اور اُس کی اہلیہ نے اس سہولت کا کریڈٹ عام آدمی پارٹی کے سیاستدان کو یہ دیا، ساتھ ہی بیوی سے استفسار کیا کہ ’تمہیں راگھو چڈھا کیسا لگتا ہے؟ خاتون نے مسکراہٹ سے بھرپور جواب دیا ’ہنڈسم ‘۔  

اس ریل کو راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا نے بھی دیکھا اور تبصرے کیے، جس کی وجہ سے ویڈیو اور پوسٹ مزید مقبول ہوگئی۔








بھارتی ممبرپارلیمنٹ نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ’ ہاہا، امید ہے آپ نے سموسہ انجوائے کیا ہوگا، جس پر انفلوئنسر نے پرینیتی چوپڑا کو ٹیگ کرکے درخواست کی اور لکھا ’میم، آپ بھی اس ویڈیو کو تسلیم کرلیں کیونکہ سر کی یہاں پر زبردست فین فالوئنگ ہے۔

اس پر اداکارہ نے شوہر سے متعلق چل رہی بحث میں حصہ ڈالا اور کہا کہ ’میں اس سے پوری طرح متفق ہوں‘۔

راگھو چڈھا سے متعلق اس ویڈیو پوسٹ پر بہت سے مداحوں نے بھی تبصرے کیے اور ان کی پراثر شخصیت کی تعریف کی، ایک صارف نے لکھا کہ وہ صرف شکل سے ہینڈسم نہیں بلکہ ان کی ذہانت بھی شاندار ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:22 GMT+5 , Processed in 0.045486 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list