Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 148|Reply: 0

النصر سے کشیدگی، رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 04:09:08 | Show all posts |Read mode
  
کرسٹیانو رونالڈو — فائل فوٹو

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی، جس کے سبب فٹبالر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کشیدگی کے باعث رونالڈو کی حیثیت پر بھی سوالات اٹھ گئے۔

حال ہی میں سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کلب کی ٹیم نے الجریح کے خلاف میچ میں حصہ لیا مگر ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

فٹ بالر الریاض اور الاتحاد کے خلاف اہم میچز میں بھی شریک نہیں ہوئے، جس کے بعد ان کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں اور شکوک و شبہات جنم لینے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جانب سے جاری یہ انفرادی احتجاج اس وقت سامنے آیا جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کے کلب کو سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کی جانب سے ان کے ٹائٹل حریف الہلال کی طرح مالی طور پر حمایت حاصل نہیں ہو رہی۔   
رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر کی مسلسل دسویں تاریخی فتح

میچ میں سعودی کلب النصر نے الاخدود کو 0-3 سے شکست دی۔   

واضح رہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ناصرف سعودی عرب کے کامیاب ترین کلبوں النصر اور الہلال کا مالک ہے بلکہ انگلش کلب نیو کیسل یونائیٹڈ کی مالی معاونت بھی اسی ادارے کے تحت آتی ہے۔

سعودی عرب کے معروف فٹبال کمینٹیٹر ولید الفرج نے رونالڈو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر رونالڈو سعودی وفد کا حصہ نہ ہوتے تو وہ کبھی وائٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہو سکتے تھے، نہ ہی اس کے قریب بھی پہنچ پاتے۔

انہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی حدود کا علم ہونا چاہیے، اس ملک کا نام سعودی عرب ہے، رونالڈو کا عرب نہیں، وہ سفیر ہونے اور منیجر ہونے کے فرق کو بھول رہے ہیں۔

40 سالہ رونالڈو نے 2022ء میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد النصر میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ پہلے ہی کلب کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کر چکے ہیں، جس کے تحت وہ 2027ء تک سعودی کلب النصر کے ساتھ کھیلتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے معاہدے میں ایک ایسی شق بھی شامل ہے جو انہیں رواں سال موسمِ گرما میں کلب چھوڑنے کی اجازت دیتی ہے، جس کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:35 GMT+5 , Processed in 0.046576 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list