Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 441|Reply: 0

میزبان و گلوکارہ عکاشہ گل زندگی کی مشکلات بیان کرتے آبدیدہ ہو گئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 04:09:09 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی میزبان و گلوکارہ عکاشہ گل اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

حال ہی میں عکاشہ گل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنی زندگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا کہ میں نے غربت دیکھی ہے، ہم ایک بہت چھوٹے سے کچے گھر میں رہتے تھے، جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا، اس کی چھت اور بنیاد بھی مٹی کی تھیں جو بار بار خراب ہو جاتی تھیں، جس کی وجہ سے ہمیں اسے بار بار مرمت کرنا پڑتا تھا۔  

انہوں نے کہا کہ ہمارا گھر کچھ ایسا ہی تھا جیسے تقسیمِ ہند کے وقت سکھوں کے بنائے گئے گھر ہوتے تھے، یہاں تک کہ ہمارا صحن بھی کچا تھا، کیونکہ میرے والد ایک غریب آدمی تھے اور پکی تعمیر کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے، تاہم برسوں کی جدوجہد کے بعد میں نے اب وہاں ایک بہت چھوٹا پکا گھر بنا لیا ہے۔  

عکاشہ نے بتایا کہ غربت کے باوجود ہمیں کبھی بھوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا، گھر میں ہمیشہ کھانے پینے کی اشیاء، پھل اور دودھ موجود رہتا تھا، مجھے نہیں معلوم میرے اہلِ خانہ میں سے کون اتنا خوش نصیب ہے جس کی وجہ سے ہمیں کبھی فاقہ نہیں کرنا پڑا، میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے مجھ پر بے شمار نعمتیں نازل کیں۔

واضح رہے کہ عکاشہ نے مستیاں، خبرناک، شہرنامہ اور شو ٹائم ود رمیز راجہ جیسے مقبول پروگراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبانی بھی کر رہی ہیں، جہاں وہ پنجابی پسِ منظر رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز کرتی ہیں۔  

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی اُن کی خاصی مقبولیت ہے، ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے، وہ اکثر اپنے گانے اور مختصر وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:35 GMT+5 , Processed in 0.047939 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list