Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 417|Reply: 0

لاہور میں پاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے مذاکرات ختم، بڑے بریک تھرو کا امکان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-13 04:46:09 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو: بشکریہ پی سی بی

لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختم ہوگئے۔ اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا، بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کرلیا گیا۔   
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، امین الاسلام دیگر اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔   

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کے لیے واپس روانہ ہو گئے، بنگلہ دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو بریف کرنے کے لیے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:18 GMT+5 , Processed in 0.046543 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list