Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 556|Reply: 0

انتہا پسندوں کا احتجاج، منوج باجپائی کی فلم نیٹ فلکس سے ہٹادی گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 04:48:05 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی نیٹ فلکس فلم گھوس کھور پنڈت (رشوت خور پنڈت) کو عوامی تنقید اور ایف آئی آر اندراج کے بعد پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

فلم کے عنوان پر تنازع کھڑا ہوا جس کے بعد ڈائریکٹر نیراج پانڈے نے اعلان کیا کہ فلم کا تمام پروموشنل مواد عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں نیراج پانڈے نے وضاحت کی کہ یہ فلم ایک فرضی پولیس ڈرامہ ہے اور “پنڈت“ لفظ صرف ایک کردار کے لیے عام بول چال میں استعمال کیا گیا ہے۔    
فلم پر تنازع، اداکار منوج باجپائی کے پتلے نذر آتش، منہ کالا کرنے کی دھمکیاں

بھارتی فلم ساز نیراج پانڈے کی آنے والی فلم گھوس خور پنڈت (رشوت خور پنڈت) کے خلاف تنازع سڑکوں پر بھی پہنچ گیا، جہاں انتہا پسندوں نے مختل شہروں میں مظاہرے کیے۔    

انہوں نے زور دیا کہ کہانی کسی برادری، مذہب یا ذات کو نشانہ بنانے کے بجائے ایک فرد کے اعمال اور فیصلوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عنوان سے کچھ ناظرین کو تکلیف پہنچی، اس لیے ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے پروموشنل مواد ہٹا دیا گیا۔  

ان کا کہنا تھا کہ فلموں کو مکمل کہانی کے تناظر میں سمجھنا چاہیے، نہ کہ چند مناظر یا کلپس کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے۔ منوج باجپائی نے بھی اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پانڈے کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدشات اور جذبات کا احترام کرتے ہیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پروجیکٹ سے کچھ لوگوں کو تکلیف پہنچے تو ضروری ہے کہ رک کر ان کی بات سنی جائے اور کردار کے ذریعے کہانی کو سمجھا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:34 GMT+5 , Processed in 0.054206 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list