Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 931|Reply: 0

ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-2-13 04:48:08 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی  

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 163رنز بنائے، کوشال مینڈس 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی ٹیم 16 اوورز تک مشکلات کا شکار رہی، تاہم کامندو مینڈس کی 19 گیندوں پر جارحانہ 44 رنز اور کوشال مینڈس کی ناقابلِ شکست 56 رنز کی اننگز نے اسکور کو 163 رنز تک پہنچا دیا۔

جارج ڈوک ریل اور بیری میکارتھی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔   
ٹی20 ورلڈکپ: ایک اور ایسوسی ایٹ ممبر کی زبردست کارکردگی، انگلینڈ صرف 4 رنز سے جیت سکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کےلیے 185رنز کا ہدف دیا۔   

جواب میں آئرلینڈ نے عمدہ آغاز کیا اور اس وقت فیورٹ دکھائی دینے لگی ج بونیدو ہسارنگا صرف دو گیندیں کرنے کے بعد تکلیف میں نظر آئے۔ تاہم ہسارنگا نے زخمی حالت میں بھی بولنگ جاری رکھی اور 3 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔  

تھیکشانا نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی ٹیم 143 رنز پر 19.5 اوورز میں ڈھیر ہو گئی، یوں ایک مضبوط پوزیشن کے باوجود ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔  

اس شکست کے ساتھ آئرلینڈ نے ایک سنہری موقع گنوا دیا، جبکہ سری لنکا نے غیر یقینی کارکردگی کے باوجود قیمتی فتح اپنے نام کر لی۔

اس سے قبل چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا، میچ میں افغانستا ن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 182رنز بنائے، گلبدین نائب نے 63 رنز کی باری کھیلی۔

جواب میں کیوی ٹیم نے اٹھارہویں اوور میں ہدف پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا، ٹم سائفرٹ نے 65 اور گلین فلپس نے 42 رنز بنائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:16 GMT+5 , Processed in 0.047178 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list