Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 162|Reply: 0

قرض تنازع: راجپال یادیو تہاڑ جیل منتقل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 04:48:10 | Show all posts |Read mode
  
راجپال یادیو----فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھر گئے، ان کو طویل عرصے سے جاری مالی تنازع کیس میں سرینڈر کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ کیس 2010ء کا ہے جب راجپال یادیو نے دہلی کی کمپنی مرلی پروجیکٹس پرائیوٹ لمیٹڈ سے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ بھارتی روپے قرض حاصل کیا تھا، فلم باکس آفس پر ناکام رہی جس کے باعث قرض کی ادائیگی میں مشکلات پیش آئیں اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔

اپریل 2018ء میں مجسٹریٹ کی عدالت نے اداکار اور ان کی اہلیہ رادھا کو نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت سزا سنائی تھی، جو مالی لین دین میں چیک باؤنس ہونے سے متعلق ہے، اس کے بعد اپیلوں اور دیگر قانونی کارروائیوں کے باعث یہ معاملہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک زیرِ سماعت رہا۔   
چیک باؤنس کیس: راج پال یادیو نے گرفتاری پیش کر دی

54 سالہ اداکار نے عدالت سے ایک ہفتے کی مزید مہلت طلب کی تھی   

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ پیش رفت میں اداکار نے کیس کے سلسلے میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا، جس کے بعد انہیں بقایا رقم کی عدم ادائیگی کے باعث جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سود اور جرمانوں سمیت واجب الادا رقم تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔

راجپال یادیو متعدد فلموں میں اپنی یادگار مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں، تاحال اداکار کی جانب سے حالیہ عدالتی فیصلے پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:35 GMT+5 , Processed in 0.045330 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list