Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 924|Reply: 0

پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین لاہور پہنچ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 05:25:05 | Show all posts |Read mode
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے پر گفتگو کرنے کیلئے  آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی پاکستان پہنچ گئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام  کے بعد آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ  بھی پاکستان پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ  لاہور پہنچے ہیں، لاہور ایئرپورٹ پر ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر نے عمران خواجہ کا استقبال کیا۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔   
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر پاکستان پہنچ گئے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، امین الاسلام دیگر اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔   

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، پی سی بی کے ساتھ اجلاس میں پاکستان کے بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کےاعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی، آئی سی سی کے درمیان مذاکرات قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔  

بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:33 GMT+5 , Processed in 0.054411 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list