Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 560|Reply: 0

آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، بھارت سے میچ کھلانے کے جتن شروع

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-13 05:25:08 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: ایکس پی سی بی  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔

پاکستان کو بھارت سے میچ کھلانے کے جتن کرتے ہوئے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قذافی اسٹیڈیم میں اہم ملاقات کی، جس میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد ڈنر بریک کا فیصلہ کیا گیا، ڈنر کے بعد مذاکرات کا مقام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رات کے کھانے کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا، تینوں فریقین نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی، بنگلادیش سے زیادتی کا ازالہ ہوگا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے، پاکستان کے بھارت سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بعد کی بات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں مذاکرات کئی گھنٹوں تک جاری رہے، محسن نقوی، عمران خواجہ اور بنگلادیش کرکٹ کے صدر امین الاسلام میٹنگ میں شریک تھے۔

ملاقات کا ایجنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا تھا۔   
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، امین الاسلام دیگر اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔   

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی  جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:23 GMT+5 , Processed in 0.047370 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list