Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 317|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کیخلاف بابر اور شاہین کا پارٹنر شپ کیچ، ویڈیو دیکھیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 06:43:04 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ نے سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان کے خلاف میچ میں نیدرلینڈز کے 9 کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ میں 1 نہیں بلکہ 2 مرتبہ پاکستانی کرکٹرز نے شاندار کیچ پکڑے جنہیں شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی خوب سراہا۔

میچ کے آغاز کے بعد نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب میکس ڈووڈ 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے، ان کا شاندار کیچ وکٹ کیپر عثمان خان نے پکڑا۔

بعد ازاں میچ کے 4.2 اوورز میں محمد نواز کی گیند پر نیدرلینڈز کے بیٹر مائیکل لیوٹ نے اونچا اور زوردار شاٹ کھیلا جو ممکنہ طور پر چھکا لگ رہا تھا لیکن بابر اعظم کی شاندار کوشش نے ناصرف اس چھکے کو ناکام بنایا بلکہ نیدرلینڈز کے بیٹر کو آؤٹ کروا کر واپس پویلین بھی بھجوا دیا۔

بابر اعظم نے کیچ پکڑ کر گیند کو باؤنڈری لائن سے باہر اچھال دیا جس کے بعد پیچھے سے دوڑتے ہوئے آ کر شاہین آفریدی نے گیند کو کیچ کر لیا جس کی وجہ سے مائیکل لیوٹ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی جوڑی کی جانب سے اس کیچ کو مکمل کرنے پر شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔

اس کیچ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تعریفی پیغامات کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔   
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دیدی

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔   

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔

148 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا، فہیم اشرف کی آخری لمحات میں زبردست بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:33 GMT+5 , Processed in 0.055384 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list