Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 850|Reply: 0

چیک باؤنس کیس: راج پال یادیو نے گرفتاری پیش کر دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 07:22:57 | Show all posts |Read mode
  
راجپال یادیو---فائل فوٹو

بالی ووڈ میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور اداکار راج پال یادیو نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مزید مہلت دینے سے انکار کے بعد تہاڑ جیل میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔

راج پال یادیو نے جمعرات کو دہلی کی تہاڑ جیل میں خود کو پیش کیا، جیل حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو شام 4 بجے جیل حکام کے سامنے خود کو سرینڈر کیا، اب جیل انتظامیہ معیاری طریقۂ کار کے مطابق کارروائی کرے گی۔

54 سالہ اداکار نے عدالت سے 1 ہفتے کی مزید مہلت طلب کی تھی، مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے 50 لاکھ بھارتی روپے کا بندوبست کر لیا ہے اور ادائیگی کے لیے مزید وقت درکار ہے، تاہم عدالت اس دلیل سے مطمئن نہ ہو سکی۔   
راجپال یادیو کے قانونی مسائل سنگین رخ اختیار کر گئے

راجپال نورنگ یادیو کو 4 فروری تک خود کو حکام کے حوالے کرنے کو کہا گیا تھا۔   

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت کسی فرد کے ساتھ محض اس بنیاد پر خصوصی رعایت یا حالات پیدا کرنے کی توقع نہیں رکھتی کہ وہ کسی خاص پسِ منظر یا صنعت سے تعلق رکھتا ہے، نرمی بعض اوقات ضروری ہو سکتی ہے، لیکن مسلسل عدم تعمیل کی صورت میں اسے لامحدود طور پر نہیں بڑھایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ایم ایس مرلی پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں اداکار راج پال یادیو اور ان کی اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے متعدد چیک جاری کیے جو بعد ازاں باؤنس ہو گئے اور واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

2018ء میں دہلی کی ایک عدالت نے راج پال یادیو اور ان کی اہلیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اداکار کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جسے اگلے برس برقرار رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جون 2024ء میں دہلی ہائی کورٹ نے عارضی طور پر سزا معطل کرتے ہوئے راج پال یادیو کو تنازع کے حل کے لیے سنجیدہ اور مخلص اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم رواں ماہ عدالت نے قرار دیا کہ اداکار نے رقم کی ادائیگی سے متعلق اپنے وعدے بارہا پورے نہیں کیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:36 GMT+5 , Processed in 0.044609 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list