Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 707|Reply: 0

بالی ووڈ میں اقربا پروری کا مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے، عمران خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 08:40:23 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اقربا پروری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ فلمی خاندان ہمیشہ بالی ووڈ کی فلمی صنعت کا حصہ رہا ہے۔

لیکن یہ معاملہ 2017  میں اس وقت زیادہ متنازع بنا جب کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے ٹاک شو میں سیف علی خان کے ساتھ شرکت کی اور اقربا پروری کے موضوع پر بات کی۔  

عمران خان، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 کی فلم جا نے تو، یا جا نے نہ، سے کیا، انھیں اپنے ماموں عامر خان کی پشت پناہی حاصل تھی، اب اس موضوع پر انھوں نے کھل کر بات کی۔ وہ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں کم بیک کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ اقربا پروری کے معاملے پر گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ اگر میں آج اپنا ڈیبیو کرتا، تو میرا خیال ہے کہ وہی ہوتا، لیکن یہ باتیں میں نے اس وقت بھی سنی تھیں، یہ صرف فلم انڈسٹری نہیں بلکہ یہ ایک خاندانی کاروبار ہے۔

انھوں نے کہا کہ دراصل اقربا پروری اس وقت مسئلہ بنی جب اسٹار کڈز کی فلمیں فلاپ ہوئیں، رنبیر کپور کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور اپنی ہٹ فلموں کے ذریعے اس بحث کو بدل چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ رنبیر فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے خاندان نے فلم انڈسٹری کی بنیاد رکھی۔ فلمی خاندان سے ہونے کے باوجود وہ ایک شاندار اداکار ہیں اور کسی کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:46 GMT+5 , Processed in 0.049020 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list