Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 654|Reply: 0

مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ ”مریض کروڑ کا“ عوام کی توجہ کا مرکز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 09:18:57 | Show all posts |Read mode
  ڈرامے میں نامور فنکاروں رؤف لالہ، سپنا غزل اور عبداللہ لالہ نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول کے بارہویں روز مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ ”مریض کروڑ کا“ پیش کیا گیا۔

مزاح، طنز اور سماجی پیغام سے بھرپور اس ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔  

ڈرامے کے مصنف اور ہدایت کار معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی تھے جنہوں نے اپنے منفرد اسلوب اور برجستہ مکالموں کے ذریعے حاضرین کو ابتدا سے اختتام تک محظوظ رکھا۔  

ڈرامے میں نامور فنکاروں رؤف لالہ، سپنا غزل اور عبداللہ لالہ نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسے فراڈیے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک وزیر کی گاڑی سے حادثاتی طور پر ٹکرا جاتا ہے اور اس واقعے کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔  

کہانی اس وقت دلچسپ موڑ اختیار کرتی ہے جب خود اس فراڈیے کے ساتھ بھی فراڈ ہو جاتا ہے، جس کے بعد صورتحال مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ سبق آموز بھی بن جاتی ہے۔

ڈرامے کے ذریعے یہ واضح پیغام دیا گیا کہ فراڈ، جھوٹ اور دھوکہ دہی کے سہارے نہ تو ترقی حاصل کی جا سکتی ہے اور نہ ہی حقیقی کامیابی۔ اختتام پر شائقین نے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر تالیاں بجا کر داد دی۔  

واضح رہے کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول میں مختلف سماجی، مزاحیہ اور اصلاحی موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی شعور اجاگر کرنا ہے۔  

عوامی تھیٹر فیسٹیول 15 فروری تک آڈیٹوریم II، آرٹس کونسل میں جاری رہے گا جس میں عوام فری ٹکٹ کے ذریعے شرکت کرسکتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:56 GMT+5 , Processed in 0.048059 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list