لمبا قد عموماً خوبصورتی اور اعتماد کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن طبی تحقیق کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ لمبا قد مخصوص صحت کے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لمبے قد والے افراد کو دل، جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی سے متعلق مسائل کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتا ہے تاہم صحت مند طرزِ زندگی سے ان خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
لمبے قد والے افراد کو درپیش 5 عام صحت کے مسائل:
دل اور خون کی نالیوں پر اضافی دباؤ
کیا وٹامن سی سپلیمنٹس سے گردے کی پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟
وٹامن سی جسم کے لیے ایک اہم غذائی جز ہے جو زخم بھرنے، کولاجن بنانے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، چونکہ جسم خود وٹامن سی نہیں بناتا اس لیے اِسے خوراک کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ وٹامن سی سپلیمنٹس کا زیادہ اور طویل مدت تک استعمال گردے کی پتھری کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لمبے قد کے باعث خون کی نالیاں بھی لمبی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے دل کو خون پمپ کرنے میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔
اس سے دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور خون کے لوتھڑے بننے جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
جوڑوں اور کمر کے مسائل
لمبا قد اور وزن کی وجہ سے گھٹنوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، وقت کے ساتھ یہ دباؤ جوڑوں کے درد، ابتدائی گٹھیا اور دائمی کمر درد کا سبب بن سکتا ہے۔
سانس لینے میں مشکلات
اگرچہ لمبے قد والے افراد کے پھیپھڑے بڑے ہوتے ہیں لیکن غلط بیٹھنے یا جھک کر چلنے کی عادت سانس لینے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل بھی سانس میں دقت پیدا کر سکتے ہیں۔
کھیلوں میں چوٹ لگنے کا زیادہ خطرہ
لمبے ہاتھ اور ٹانگیں کھیلوں کے دوران پٹھوں اور لیگامنٹس (Ligament) پر زیادہ دباؤ ڈالتی ہیں، اچانک مڑنے یا چھلانگ لگانے سے گھٹنے اور ٹخنے پر چوٹیں زیادہ لگ سکتی ہیں۔
ریڑھ کی ہڈی کی ڈِسک کا خراب ہونا
وائرل ’اوٹزیمپک‘ ڈرنک کیا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں کیسے کام کرتی ہے؟
ایک نئی ڈرنک ’اوٹزیمپک‘ (Oatzempic) سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے
لمبی ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر طویل وقت تک بیٹھنے اور کمزور جسمانی ساخت کے باعث، اس سے ڈسک خراب ہونے اور مستقل کمر درد کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قد بذاتِ خود بیماری کی وجہ نہیں بنتا بلکہ اصل کردار طرزِ زندگی، ورزش، بیٹھنے کی درست عادت اور متوازن غذا ادا کرتی ہے۔
لمبے قد والے افراد اگر اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھیں تو وہ ان مسائل سے بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔