Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 882|Reply: 0

دنیا کی تیز ترین لفٹ جس کی رفتار شاہراہ فیصل پر مقرر حد سے بھی زیادہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 13:15:05 | Show all posts |Read mode
  

چین کے شہر گوانگ ژو میں ایسی عمارت بھی موجود ہے جس میں لفٹ کی رفتار کراچی کی شاہراہ فیصل پر گاڑیوں کو دی جانے والی رفتار کی حد سے بھی زیادہ ہے۔

جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، 2016 میں کھلنے والا سی ٹی ایف فنانشل سینٹر اس وقت گوانگ ژو کی سب سے بلند عمارت بنا جو 530 میٹر بلند ہے اور اس میں 111 منزلیں زمین کے اوپر اور پانچ زیرِ زمین ہیں۔

تاہم سب کی توجہ دو ایسی لفٹوں پر مرکوز رہی جو دنیا کی سب سے تیز لفٹیں قرار پائی ہیں۔

ہیتاچی نے اس عمارت میں مجموعی طور پر 95 لفٹیں نصب کیں، جن میں 28 ڈبل ڈیکر، 13 ہائی اسپیڈ اور 52 درمیانی رفتار کی لفٹیں شامل ہیں۔ مگر اصل شہرت دو ایکسپریس لفٹوں کو ملی جو زمین سے 95ویں منزل تک صرف 43 سیکنڈز میں پہنچاتی ہیں۔

یہ لفٹیں 1,200 میٹر فی منٹ (72 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچتی ہیں، جو تائی پے 101 ٹاور میں نصب توشیبا لفٹ کے سابقہ ریکارڈ (61 کلومیٹر فی گھنٹہ) سے کہیں زیادہ ہے۔

رفتار کے ساتھ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انجینئرز نے کئی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی ہیں جیسے پتلے پروفائل والے مستقل میگنیٹ سنکرونس موٹرز اور ہلکے ٹریکشن مشینز، ہوا کے کم دباؤ کیلئے ایروڈائنامک کیپسول نما ڈیزائن شامل ہیں۔  

300 ڈگری سیلسیس تک گرمی برداشت کرنے والے خصوصی بریک پیڈز، معمولی جھٹکوں کو بھی ختم کردینے والے ایکٹیو گائیڈ رولرز، تیز رفتاری کے دوران مسافروں کو تکلیف سے بچانے کےلیے پریشرائزڈ کیبن اور ایئرپریشر ایڈجسٹمنٹ سسٹم نصب کیا گیا۔

یہ لفٹیں نہ صرف رفتار بلکہ جدید انجینئرنگ اور مسافروں کی سہولت کا شاہکار ہیں، جو دنیا بھر میں بلند عمارتوں کی ٹیکنالوجی میں ایک سنگِ میل ثابت ہوئیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم متعارف کروانے کے بعد مرکزی شاہراہ شاہراہ پر گاڑیوں کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:46 GMT+5 , Processed in 0.046768 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list